اسلام آباد(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے صدر رضوان احمد نے عالمی والینٹئرز ڈے پر اسلام آباد میں یوتھ گیدرالخدمت فاؤنڈیشن نے عالمی والینٹئرز ڈے پر اسلام آباد میں یوتھ گیدرنگ کا اعلان کردیا،یوتھ گیدرنگ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ،وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان ودیگر خطاب کریں گے ،یوتھ گیدرنگ میں پچاس جامعات کے 1500 سے زائد طلبا شریک ہوں گے۔ یوتھ گیدرنگ کا مقصد سماجی خدمات، نوجوانوں کو باختیار بنانا اور سماجی ترقی کا فروغ ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے صدر رضوان احمد نے صباح نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت یوتھ گیدرنگ “IVD-2” کے عنوان سے 3 دسمبر 2024 کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ الخدمت یوتھ گیدرنگ سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور کارپوریٹ سیکٹر کے ماہرین خطاب کریں گے جبکہ مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مہمانان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر محمد یحییٰ، چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پاکستان سردار شاہد احمد لغاری، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی پرنس زہرا آغا خان، بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب شامل ہوں گے ۔
تقریب میں مختلف اہم سیشنز منعقد ہوں گے جن میں “ڈیجیٹل دور میں نوجوانوں کا کردار”، “خواتین کو بااختیار بنانا، معاشروں کی ترقی” اور “پاکستان کے لیے سماجی خدمات” شامل ہیں۔تقریب میں طلبہ اپنے کمیونٹی سروس پراجیکٹس بھی پیش کریں گے۔ اس موقع پر موٹیویشنل لیکچرز اور پینل ڈسکشنز بھی ہوں گی، جن میں این جی اوز کے ساتھ تعاون، خواتین کی خود مختاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور صحت کی رضاکارانہ خدمات پر گفتگو ہوگی۔