راولپنڈی (صباح نیوز)خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میںکمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کیا جس کے دوران کمانڈر بتور سمیت 4 خوارج دہشت گرد ہوگئے۔فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں