کراچی (صباح نیوز)پی ٹی آئی احتجاج ختم ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں چند منٹ میں ایک ساتھ 95، چھیانوے،97 اور 98 ہزار پوائنٹس کی چار حدیں بحال ہوگئیں ۔
دوران ٹریڈنگ 3700 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 3741 پوائنٹس بڑھ کر 98315 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔