فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا تی ہوں ۔ بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد” وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا اور وزیر اعلیٰ نے اشیائے خورونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے  اقدامات کی ہدایت بھی کر دی، انہوں نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی کنٹرول کرنے کا حکم دیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا،بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔