وفاقی وزیرداخلہ کا شیلنگ کے دوران ڈی چوک کا دورہ

 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شیلنگ کے دوران ڈی چوک کا دورہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جوا نوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں ۔شرانگیزی کرنے والوں سے  آپ نے قانون کے مطابق نمٹنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک کا دورہ کیا اورڈی چوک سے شہید ملت چوک تک سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا وزیرداخلہ محسن نقوی شرپسندوں کی جانب سے شیلنگ کے دوران شہید ملت چوک پہنچے ۔

جوانوں سے ملاقات کی وزیر داخلہ محسن نقوی  شیلنگ کے دوران جوانوں کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا اورجوان مردی سے شرپسندوں کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے رینجرز، ایف سی، اسلام آباد و سندھ پولیس کے جوانوں سے فردا فردا مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہاڈیوٹی پر موجود جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے وزیر داخلہ نے کہاکہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں ۔شرانگیزی کرنے والوں سے  آپ نے قانون کے مطابق نمٹنا ہے۔ دورے کے دوران آئی جی اسلام آبادپولیس، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔