رو س نے یوکرین کے خلاف لڑنے والے شہریوں کے 95ہزار ڈالر تک قرض معاف کردیا


ماسکو(صباح نیوز)رو س نے یوکرین  کے خلاف لڑنیوالے شہریوں کے 95ہزار ڈالر تک قرض معاف کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایک نئے قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یوکرین میں لڑنے کے لیے بھرتی ہونے والے نئے رضا کاروں کے 10 لاکھ روبل (تقریبا 95 ہزار ڈالر)تک کے واجب الادا قرضے معاف ہوجائیں  گے ۔

نئے قانون کا نفاذ یکم دسمبر سے ہو گا اور اس میں ہر وہ فرد شامل ہو گا جو ایک سال تک لڑائی میں حصہ لینے کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔ اس قانون کے ذریعے ہزاروں روسی شہری اپنے قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کر سکیں گے جب کہ روس کو 3 برس سے جاری جنگ میں جنگجوں کی شدید ضرورت ہے۔