غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں مزید 120 فلسطینی شہید


غزہ (صباح نیوز) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں مزید 120 فلسطینی شہید اور 205 زخمی ہوگئے ہیں ۔ فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید سات اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 120 فلسطینی شہید اور 205 زخمی ہوئے۔وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔

ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44,211 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور 104,567 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہیدوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں۔