تحریک انصاف احتجاج،راولپنڈی اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے آج ( پیر کو) بند ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف احتجاج کے باعث انتظامیہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے۔ حکم نامے کا اطلاق اسلام آبادکے تمام تعلیمی اداروں پرہوگا۔ دوسری جانب راولپنڈی کے بھی تمام تعلیمی اداروں کو آج (بروز پیر)بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے پیر کو بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کے پیش نظر کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی آج (بروز پیر) اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پرائیویٹ اسکولز عبدالوحید نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لیے رسک نہیں لے سکتے،تمام نجی اسکول آج ( بروز پیر) بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر اسکول بند کرنا مجبوری ہے۔
Load/Hide Comments