سوراب (صباح نیوز)کوئٹہ ،کراچی شاہراہ پر سوراب کے مقام پرکار ٹرالر کی زد میں آگئی، حادثہ کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہو گئی۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ کوئٹہ ، کراچی شاہراہ پر تیزرفتار کارٹرالر کی زد میں آگئی۔
کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ایک خاتون کو زخمی حالت میں پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت نازک ہونے پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افرادمیں چار خواتین اوریک بچہ بھی شامل ہیں۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اوروہ کوئٹہ اور قلات کے رہائشی تھے، حادثہ کے نتیجہ میں کار بری طرح تباہ ہو گئی۔