پشاور(صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بلور ہاؤس پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور سے ان کے بھائی سینیٹر الیاس احمد بلور کی وفات پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پرامیرجماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی و سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان،
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبد الوسع،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحر اللہ خان ایڈوکیٹ،سابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی یوتھ خیبرپختونخوا مشتاق احمد خلیل، صدر پاکستان بزنس فورم ضلع پشاور خالد گل مہمند سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدرحاجی محمد افضل اشرف و ایگزیکٹو ممبر حاجی سیف اللہ و دیگر موجود تھے۔