لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینی اور لبنا نی متاثرین جنگ کیلئے امدادی سامان کی 19ویں کھیپ دمشق کے لئے روانہ کردی،مرکزی صدرپروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،نائب صدورائیرمارشل(ر)ارشدملک،
غزہ اور لبنان کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کیلئے امدادی سامان بھجوانے کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔غزہ کی چھوٹی سی پٹی میں 405دنوں سے بارود کی بارش ہورہی ہے نہتے عوام پر 70ٹن بارودبرسایاجاچکا ہے کھلے آسمان کے نیچے موجود معصوم بچوں،بزرگوں اورمردوخواتین سمیت 13لاکھ فلسطینی غزہ میں انتہائی کٹھن صورتحال سے گزررہے ہیں،الخدمت فاونڈیشن،پاکستانی عوا م اور اہل خیرکے تعاون سے غزہ اور لبنان کے عوام کیلئے ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8اکتوبر2023سے ریسکیواور ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔ غزہ کے مکینوں کیلئے روزانہ تیارخوراک،صاف پانی،چھوٹے بچوں کیلئے دودھ،خواتین کیلئے ہائی جین کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
طلبا کے لیے غزہ کے اندر الخدمت کے دوٹینٹ سکول بھی ورکنگ کررہے ہیں جہاں بچوں کوتعلیم دی جارہی ہے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ سردی کی شدت بڑھ رہی ہے ایسی صورتحال میں متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، ہم اہل خیرکے تعاون سے مصیبت میں گھرے افراد کوہرممکن امداد فراہم کریں گے۔