ڈھاکہ (صباح نیوز) بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین نے برطانیہ کی پارلیمانی انڈر سیکرٹری کیتھرین ویسٹ سے ڈھاکہ میں ملاقات کی ہے ۔
کیتھرین ویسٹ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش چوری شدہ دولت اور اثاثوں کا سراغ لگانے اور ان کی واپسی کے لیے لندن کے ساتھ مضبوط تعاون کا خواہاں ہے۔ یہ معاملہ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔