اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے۔
Load/Hide Comments