حکو مت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، ان کی پوری حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47 کی بنیاد پر کھڑی ہے، میاں محمد اسلم


اسلام آباد (صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسا بق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکو مت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، ان کی پوری حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے، اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور غریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی جمہوری پارٹی ہے، ملک میں کوئی اور پارٹی جمہوری نہیں، وصیت، وراثت اور ون مین شو کے تحت جماعتیں موجود ہیں، نہوں نے کہاجماعت اسلامی اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے کام کر رہی ہے۔رکنیت سازی مہم جاری ہے، شہریوں سے اپیل ہے تحریک کا حصہ بنیں۔

ان خیالات کا اظہارمیاں محمد اسلم نے آئی ٹین میںرکنیت سازی مہم کے سلسلے میں دورے کے موقع پر شہریوں  سے گفتگو کر تے ہو ئے کی ۔میاں محمد اسلم نے کہا عت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے قیام کے لیے حقیقی معنوں میں جدو جہد کر رہی ہے اور اس کے لیے ہمیں بڑی تعداد میں عوام کی تائید اور حمایت درکار ہے ، اور اسی لیے جماعت اسلامی کی ملک گیررکنیت سازی مہم جاری ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس عوامی تحریک میں جماعت اسلامی کے رکن بنیں اور استحصالی نظام کے خا تمے کے لیے اپنا کرداد ادا کر یں۔

انہوں نے کہا حکومت نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ایک ونٹرپیکیج کا اعلان کیاہے،یہ لوگ مہنگائی کم ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں، اگر مہنگائی کم ہو رہی ہے تو صنعت و تجارت، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟ کیوں عوام پریشان ہیں؟ آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیے جا رہے ہیں، جو بجلی بنتی نہیں اس کے بھی پیسے ادا کیے جاتے ہیں۔