کوئٹہ(صباح نیوز)امن و امان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس بحال کردی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق اندورن ملک کے لیے ٹرین سروس 4 روز بعد سے بحال کی گئی،
پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے روانہ ہوئی ۔ محکمہ ریلویز نے ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس 4 روز کے لئے معطل کی تھی، دھماکے کے بعد امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔یاد رہے کہ ہفتے کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔