لاہو ر (صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ تین سال کے لیے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا ہے ۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے دستور کے مطابق انتخاب کے بعدصدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی منظوری سے اعلان کیا گیا ہے ۔
علامہ سید ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر اور27 نائب صدور ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلسِ قائدین نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے جبکہ علامہ سید ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر ہوں گے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ممبر جماعتوں کے سربراہ مرکزی نائب صدر ہوں گے۔ جماعت اسلامی سے (حافظ نعیم الرحمن)، مجلس وحدت مسلمین (علامہ راجہ ناصر عباس جعفری)، ہدیة الہادی (پیر سید ہارون علی گیلانی)، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (مولانا اللہ وسایا)، جماعت اہل حدیث (حافظ عبدالغفار روپڑی)، تحریک حرمتِ رسولۖ (حافظ عبدالرحمن مکی)، متحدہ جمعیت اہل حدیث (علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری)،
تنظیم اسلامی (شجاع الدین شیخ)، جمعیت علمائے اسلام سینئر (پیر عبدالرحیم نقشبندی)، منہاج القرآن انٹرنیشنل (خرم نواز گنڈاپور)، جماعت اہل حرم (مفتی گلزار نعیمی)، تحریک جوانان پاکستان و کشمیر (محمد عبداللہ حمید گل)، تحریک خلافت (قاضی ظفر الحق)، البصیرہ (ڈاکٹر سید علی عباس نقوی)، وفاق المدارس شیعہ(علامہ محمد افضل حیدری)، علماء و مشائخ رابطہ کونسل (پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ)، تحریک اویسیہ پاکستان (پیر غلام رسول اویسی)، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (ڈاکٹر حضور مہدی)، جمعیت اتحاد العلما پاکستان (مولانا عبدالمالک)، تنظیم العارفین پاکستان (پیر صاحبزادہ سلطان احمد علی)، مرکزی علما کونسل پاکستان (صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی)، جمعیت اشاعت توحید السنہ(مولانا محمد طیب طاہری)، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (ڈاکٹر صابر ابومریم)، اسلامی جمہوری اتحاد (علامہ زبیر احمد ظہیر)، متحدہ علماء کونسل (مولانا عبدالرئوف ملک)،
تحریک فیضان اولیاء (دیوان عظمت مودود چشتی)، جماعت الصالحین (پیر خالد سلطان قادری) نائب صدور ہوں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ممبر جماعتوںکے قائدین قاری محمد یعقوب شیخ، علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید صفدر گیلانی، سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، ڈاکٹر ضمیر اختر خان کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے لیے علامہ شبیر میثمی (اسلامی تحریک)، نذیر احمد جنجوعہ (جماعت اسلامی)، علامہ سید عقیل انجم قادری (جمعیت علمائے پاکستان)، سید اسد عباس نقوی (مجلس وحد مسلمین)، علامہ عبدالوحید شاہد روپڑی (جماعت اہل حدیث پاکستان)، صاحبزادہ ولی اللہ نقشبندی (جمعیت اتحاد العلماء و مشائخ)، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری (متحدہ جمعیت اہل حدیث)، ڈاکٹر عبدالرحمن (ہدیة الہادی)، سید عبدالوحید شاہ (تحریک حرمت رسولۖ)، ڈاکٹر میر آصف اکبر (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کو منتخب کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے لیے سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی،
رابطہ سیکرٹری سید لطیف الرحمن شاہ، سید مرتضیٰ ثاقب، محمد علی کاظمی اور میڈیا کوارڈی نیٹر پشاور زاہد علی اخونزادہ، لاہور فرحان شوکت ہنجرا، عبدالحنان، اسلام آباد شاہد شمسی، ملتان حافظ اعجاز الحق، کراچی مجاہد چنا، حیدرآباد یونس دانش، کوئٹہ ولی اللہ شاکر کو مقرر کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی کمیٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں دستور ملی یکجہتی کونسل میں ترمیم و اضافہ، سرگرمیوں کا سالانہ شیڈول، ممبر جماعتوں کی فعالیت، مالیاتی امور، مرکزی دفتر کی فعالیت، ملک گیر مشترکہ پروگرام اور صوبوں میں تنظیموں کے انتخابی شیڈول طے کرنے کے لیے قائم کر دی گئی ہے جس کے ممبران علامہ شبیر میثمی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، پیر صفدر علی گیلانی، سید ناصر شیرازی، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، سید علی عباس نقوی، قاری محمد یعقوب شیخ، مفتی گلزار نعیمی ہوںگے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے دستور کی روشنی میں خطبات جمعہ، مصالحتی،علمی، تحقیقی، اسلامی و نظریاتی کونسل کی سفارشات اور دینی جرائد، ذرائع ابلاغ کمشنز قائم کر کے ممبر جماعتوں کے نامزد چالیس قائدین، علما سکالرز کو ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔