مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی


 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرینگر کے علاقے شیو پورہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بھارتی حکام نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار کا تعلق بھارت کی ریاست تری پورہ سے تھا۔

اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکارروں کی تعداد612ہوگئی ہے۔دریں اثنا ضلع کپواڑہ کے علاقے سادھنا ٹاپ کے قریب ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کارحادثے میں ہلاک ہوگیا جس کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب

  بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشتواڑ ضلع  میں ہونے والے حملے میں  اسپیشل فورس کا ایک نائب صوبیدار ہلاک ہوا ہے ۔ بھارتی فوج  کی 16 ویں کور  نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ  نائب صوبیدار راکیش کمار کا تعلق 2 پیرا ایس ایف سے تھا راکیش فورسز کے مشترکہ آپریشن کا حصہ تھے