اسلام آباد (صباح نیوز) نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یہ اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کی جائیں گی،کے الیکٹرک نے اگست کے لئے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔نیپرا نے جانچ پڑتال کے بعد 40 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔