لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں، لاہور میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 561 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس سے 1 پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے لاہور سے 388، راولپنڈی سے 34، گوجرانولہ اور ملتان سے 11، 11، فیصل آباد سے 9، وہاڑی سے 8 اور قصور سے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی وائرس سے جاں بحق 5 افراد کا تعلق لاہور سے ہے جن میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کا اہلکار اکرم بھی شامل ہے، یہ اہلکار کئی روز سے ہسپتا ل میں زیرِ علاج تھا۔رواں سال پنجاب میں 16 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔