کراچی (صباح نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں یوتھ ہی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی۔26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر کراچی کے باغ ابن قاسم میں جشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں منتخب ہونے والا 12 موسموں سے باہر ہی نہیں نکلتا تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جو کہتا تھا روشنی کی رفتار جیسی ٹرین چلوائوں گا، لوگوں نے اسے دیکھ لیا ہے۔باغ ابن قاسم میں جشن کے شرکا ء نے میوزیکل نائٹ کا بھی بھرپور مزہ لیا۔
Load/Hide Comments