کارساز ٹریفک حادثہ،عدالت نے ملزمہ نتاشا کو بری کردیا

کراچی (صباح نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے دو ماہ قبل باپ بیٹی کو ٹریفک حادثے میں کچل کر ہلاک کرنے والی ملزمہ نتاشا دانش کو بری کر دیا ہے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ عارف کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا کہ فریقین میں معاملات طے ہوگئے ہیں اور انہوں نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے۔ فریقین میں ہونے والا یہ صلح نامہ جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ملزمہ نتاشا دانش کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔ ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایک الگ مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔