جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر نے حلف اٹھا لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ،صباح نیوز) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر نے زمہ داریوں کا حلف اٹھالیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب قیم ابن الحسن ہاشمی ،سبکدوش ہونے والے امیر ضلع سید شاہد ہاشمی ، قیم ضلع ڈاکٹر فواد احمد، نائب امیر سید افتخار احمد ،سید علی محمد وقاص اعظمی عزیز الدین ظفر ،معاون امرائے اضلاع فواد بنگش ،مرتضی غوری ،نائب قیم عمر فاروق، ناصر زیدی، ارکان شوریٰ ناظمین علاقہ ۔اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔