ایران پر فضائی حملہ ناجائز صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے، حافظ نعیم الرحمان

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے صہیونی ریاست کے ایران پر فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر فضائی حملہ ناجائز صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے، امریکی سرپرستی میں اسرائیل پورے خطے پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں  کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ایران پر فضائی حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے  خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ایران پر فضائی حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ صہیونی ریاست کے قیام کے پہلے دن ہی سے مشرق وسطی انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے۔ اس فتنے سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا