صدر جنوبی افریقہ کاغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

کیپ ٹاون(صباح نیوز)  جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے عالمی رہنماں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر غزہ اور لبنان میں حملے بند کرنے کے لیے دبا ڈالیں۔جونسبرگ  میں ایک ریلی سے خطاب میں انہوں نے  کہا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے  اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ  انسانی امداد لوگوں تک پہنچ جائے۔ سیرل رامافوسا نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں نئے شواہد پیش کرے گا۔