لاہور(صباح نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خواب خیالوں کے محل تعمیر ہونے سے پہلے زمین بوس ہوگئے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کے انکار سے اپوزیشن کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے، اپوزیشن کے خواب خیالوں کے محل تعمیر ہونے سے پہلے ہی زمین بوس ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن کے خام خیالی کے گھروندے ریزہ ریزہ ہوگئے، اپوزیشن کے کیمپوں میں مایوسی کے گہرے سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں، انہوں نے ہر طرف سے ناکامی، نامرادی اور مایوسی کے بعد نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی، اپوزیشن 2023 کے الیکشن میں شکست کے خوف سے متحد ہو رہی ہے، انہیں اگلے الیکشن میں واضح شکست نظر آرہی ہے۔ ا
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، ن لیگ نے کلرکوں، چپڑاسیوں تو پیپلزپارٹی نے چھابڑی، فالودے والوں کے اکاؤنٹس بھرے، ن لیگی مافیا نے مے فیئرز ایون فیلڈز جیسے اربوں کھربوں کے محل بنائے جبکہ پیپلزپارٹی مافیا بھی پیچھے نہ رہا، سوئس بنکوں کو بھر دیا اور سرے محل بنا ڈالے، دونوں کرپٹ جماعتوں کے اقتدار میں آنے کے بعد انکے اثاثوں کو پر لگ گئے۔