نائب امیر جماعت ڈاکٹر عطا الرحمن کا سپریم کورٹ کی طرف سے مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم

لاہو ر(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی نے اپنے6 فروری اور 22جولائی کے فیصلے کالعدم قرار د ئیے ہیں اور آئین پاکستان قوانین کے حوالے دے کر ختم نبوت کے معاملہ کو واضح کیا ہے۔اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ تمام اسلامیان پاکستان، عاشقانہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور محافظین ختم نبوت مبارک باد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مبارک ثانی نظرٹانی کیس میں ڈاکٹر عطا الرحمن نے جماعت اسلامی کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں دلائل دیے تھے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھی سپریم کورٹ بینچ کے سامنے اپنے دلائل پیش کیے تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے اس کیس کی بھرپور پیروی کرنے پر حافظ نعیم الرحمن، مولانا فضل الرحمن، مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، جواد نقوی، مولانا اللہ وسایا سمیت دیگر وکلا اور پٹشنرز کو بھی مبارک باد دی ہے۔