خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،صدرمملکت

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے  ،پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاک-ترکمانستان تعلقات باہمی احترام، مشترکہ عقیدے، ایک بہتر اور پرامن مستقبل کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔دورہ ترکمانستان میں اشک آباد میں منعقد بین الاقوامی فورم وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم، امن و مکالمے کے فروغ کے لئے فورم کیانعقاد پر ترکمانستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ عالمی فورم ترکمانستان کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی  مخدوم گلی فراغی کے00 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہو ا۔انہوں نے کہا کہ فورم کے انعقاد سے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، یقین ہے کہ فورم خطے کے ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اشک آباد میں منعقدہ فورم میں میری شرکت دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے، خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی و اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد اقبال اور  مخدوم گلی فراغی  نے اپنی شاعری اور افکار میں تصوف اور قومیت پر مشترکہ خیالات کا اظہار کیا،  مخدوم گلی فراغی  نہ صرف ایک شاعر بلکہ ترکمان لوگوں کے جذبے، امنگوں، حب الوطنی کی علامت ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کا اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ  مخدوم گلی فراغی کی شاعری آج بھی زندہ، ہمیں رہنمائی، تحریک اور اتحاد کا احساس دلاتی ہے، مخدوم گلی سیاسی و سماجی بدامنی کے دور میں پیدا ہوئے، ترکمان قبائل منتشر اور منقسم تھے۔انہوں نے کہا کہ مخدوم گلی فراغی  نے اپنی زندگی ترکمان عوام کو متحد دیکھنے کے خواب کے لیے وقف کی، مقطیمقلی فراگی کے کام کے فروغ، خطے کی قیادت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر ترکمان صدر کو سراہتے ہیں۔