پشاور(صباح نیوز)گرینڈ جرگہ کے لئے وزیرِ اعلی خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے پشاور کے لئے روانہ ہو گئے، انہوں نے اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کر دیں۔ فیصل کریم کنڈی وزیرِ اعلیٰ ہائوس میں گرینڈ جرگہ میں شریک ہوں گے، جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گیا ۔گرینڈ جرگے میں امن و امان کی صورتِ حال، پشتون قومی جرگہ اور مختلف امور پر بات ہو گی۔