غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی جائے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل   انتونیو گوتریس نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی سے متعلق اپنا مطالبہ پھر دہرا دیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی جائے۔انھوں نے کہا مشرق وسطی میں صورت حال ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے، اور ہر فضائی اور راکٹ حملہ کشیدگی بڑھا رہا ہے، جس سے لاکھوں شہریوں کے لیے مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ فوری جنگ بندی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں گوتریس نے کہا کہ ہم غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہ چھوڑ سکتے ہیں نہ چھوڑیں گے،سیکریٹری جنرل نے فلسطین کے مسئلے کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا، اور کہا کہ اس خطے کے تمام لوگوں کا امن سے رہنے کا حق ہے۔اقوام کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے خبردار کیا کہ لبنان وسیع پیمانے کی  جنگ کے دہانے پر ہے، تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

گوٹیریس نے  اقوامِ متحدہ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے  اب “نقطہ جوش”  تک پہنچنے  اور لبنان کے خلاف حملوں سے پورے خطے کو خطرہ  در پیش ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ  لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔گوٹریس نے خبردار کیا کہ لبنان  کسی وسیع پیمانے کی  جنگ کے دہانے پر ہے اور کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔مشرق وسطی کی صورتحال ہر  گزرتے دن مزید ابتر  ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے توجہ مبذول کرائی  کہ ان  کے انتباہ  کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔