غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 60 فلسطینی شہید

غزہ(صباح نیوز) غزہ پر  بدھ کی صبح اسرائیلی بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ،   شہدا میں سے 47 کا تعلق شمالی غزہ سے ہے۔بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 369واں روز ہے۔قابض فوج نیصبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے  غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک ہیہ میں دراندازی کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رکھا، جبالیہ کیمپ کا محاصرہ جاری ہیاور درجنوں فضائی حملوں کے ساتھ وہاں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔

قابض فوج نے جبالیہ کیمپ کا کئی اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے اور اسرائیلی فوج کی گاڑیاں نسل کشی کی جنگ کیدوران اب تیسری بار قتل وغارت گری کے لیے پیش قدمی کررہی ہیں۔قابض اسرائیل نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے جن میں 45 فلسطینی شہید اور  130 زخمی ہوئے۔وزارت صحت نے کہا کہ متعدد شہید اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 42,010 فلسطینی شہید اور 79,720 زخمی ہوئے ہیں۔سول ڈیفنس نے جبالیہ میں الفاخورہ سکول کے سامنے شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں کمال عدوال ہسپتال منتقل کیا گیا۔آج صبح قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے عقب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔غزہ کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں بسطات مارکیٹ کے ساتھ واقع خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو اسرائیلی جنگی طیارے نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فرحات خاندان کے نو شہری شہید ہوگئے۔

پیرامیڈیکس نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں واقع النصیرات کیمپ میں الجمل خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کے طیاروں کی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر قابض فوج کی بمباری میں تین شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔غزہ شہر کے مختلف محلوں میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔البریج کیمپ میں الخالدی خاندان کے ایک گھر کے ملبے تلے سے ایک بچے سمیت چار شہدا کی لاشیں نکال لی گئیں۔ایک خطرناک پیش رفت میں قابض اسرائیلی فوج کو گذشتہ شام غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں واقع کمال عدوان ہسپتال کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فورسز کی طرف سے کال موصول ہوئی اور انہوں نے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر مریضوں اور طبی عملے کو ہسپتال خالی کرنے کا حکم دیا ہے