ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر کا دورہ

اسلام آباد(صباح نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی )کے ایگزیکٹو اورآلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ایک وفد نے G-7، اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر کا دورہ کیا ۔ دورے کا مقصدون ونڈو سینٹر میں مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈونالڈ بوبیش کی قیادت میں وفد میں شیگیو شمیزو، سوپک چائیوان، نور احمد، شانتانو مترا، اور لیولین رابرٹس شامل تھے۔

دورے کے دوران، بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل(این ایس سی آر/سی سی ٹی ) نوید اکبر نے وفد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف اقدامات، بینظیر کفالت، تعلیمی وظائف ، نشوونما ، انڈر گریجویٹ سکالرشپ، NSER ڈیٹا بیس، موبائل رجسٹریشن وینزاور ادائیگی کے طریقہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے مستحق خواتین کے لیے رجسٹریشن کے عمل، تعلیمی وظائف کے تحت بچوں کااسکولوں میں اندراج، نشوونما سینٹر اور BISP پارٹنر بینک کانٹر پر ادائیگی کی سہولیات کا بھی مشاہدہ کیا۔ وفد نے بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر میں مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پراطمینان کے اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں  کو سراہا۔