سینئر رکن حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور شہناز اسماعیل کے انتقال پرڈاکٹر حمیرا طارق کی تعزیت

لاہور(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر حمیرا طارق نے سینئر خاتون رکن  جماعت اسلامی لاہور شہناز اسماعیل  کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی دینی و تحریکی خدمات ، عبادات و حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں  ، ان کی آخرت کی منازل آسان بنائے۔ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ علاوہ ازیں اس سانحہِ  ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد،ڈپٹی سیکرٹری  و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی