فلپائن، فوج اور باغیوں میں جھڑپیں،3 مشتبہ باغی ہلاک


منیلا (صباح نیوز)فلپائن کے صوبے لانائو ڈیل سر میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 مشتبہ باغی ہلاک ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ محض پانچ منٹ تک جاری رہنے والے تصادم کے مقام سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،جھڑپ میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔