اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں معمولات زندگی ادوسرے روز بھی متاثر ہیں۔ اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہیں اور موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز موجود ہیں۔جڑواں شہروں میں چلنی والی میٹروبس سروس بھی مکمل طور پر بند ر ہی ، راولپنڈی صدرسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند رہی ۔