ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس 7اکتوبر کو طلب،لیاقت بلوچ خصوصی شرکت کریں گے


کراچی ( صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس 07اکتوبر کو سہ پہر3بجے صوبائی صدروسابق ایم این اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوگا۔صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے مطابق اجلاس میںمرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ خصوصی طور پرشرکت کریں گے۔ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں غزہ لبنان کی موجودہ صورتحال،غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے،حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد کے حالات سمیت دیگر امور پرغور وخوص کیاجائے گا۔#