ملتان(صباح نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے ملتان پہنچ گئی، انگلش ٹیم کی قیادت آل رانڈر بین اسٹوکس کررہے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آرام کرنے کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔