اسلام آباد(صباح نیوز) اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ ہوگئیں۔
صدف صدیقی نے بڈاپسٹ کےلئے اڑان بھرلی، صدف صدیقی کا تعلق پاک آرمی سے ہے،اولمپک گیمز، کامن ویلتھ، سیف گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں صدف صدیقی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
خیال رہے کہ اولمپیئن صدف صدیقی کا اعزاز، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ہنگری میں ہونے والے جنرل کنڈیشنگ کورس کیلئے پاکستان سے منتخب ہو ئیں ۔ اولمپک گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ساوتھ ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اولمپین صدف صدیقی آئی او سی اولمپک سلیڈرٹی پروگرام کے تحت پاکستان سے جنرل کنڈیشنگ کورس کے لیے منتخب ہوئیں ۔ پاک آرمی سے تعلق رکھنے والی اولمپین صدف صدیقی پاک آرمی کی پہلی خاتون ہے جو آئی او سی جنرل کنڈیشنگ کورس کیلے پاکستان سے منتخب ہوئیں۔
گزشتہ روز اولمپین صدف صدیقی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر بیگم عشرت اشرف اور پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سے ملاقات کی جس میں پی او اے کے حکام نے صدف صدیقی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچنگ اینڈ مینجمنٹ کورس صدف صدیقی کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔یہ کورس بہت اہم ہے جس سے ہماری خواتین کو کوچنگ اور انتظامی شعبوں میں اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
صدف صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اور پاک آرمی کیلئے اعزاز کی بات ہے اور یہ کورس ہمیں صلاحیتوں کو نکھارنے میں مفید ثابت ہوگا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشوسی ایشن اور پاک آرمی کی سپورٹ پر انکی مشکور ہوں۔