الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی 10ویں کھیپ روانہ کر دی

لاہور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی 10ویں کھیپ خصوصی چارٹرڈطیارے کے ذریعے ارد ن روانہ کردی،این ڈی ایم اے کے اشتراک سے روانہ کئے گئے امدادی سامان میں 40ٹن ادویات اور طبی ضروریا ت کاسامان شامل تھا۔

صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن،چیئرمین الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اعجاز اللہ خان،این ڈی ایم اے عہدیداران اور وفاقی حکومت کے نمائندگان نے امدادی سامان غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کیلئے روانہ کیا۔

قبل ازیں  صدر الخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم بیک وقت پاکستان،مصراور اردن سے امدادی سامان غزہ متاثرین تک پہنچانے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن جنگ سے متاثرہ غزہ کے فلسطینی عوام  کے لیے مجموعی طورپر اب تک  2707ٹن امدادی سامان متاثرین غزہ کوفراہم کیاگیا۔