راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے شہروں راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ملک نجی اللہ کی جانب دائر متفرق درخواست میں موقف  اختیار کیا گیا کہ راولپنڈی ،جہلم ،اٹک سمیت پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی ہے۔درخواست میں کہا گیا   کہ پاکستان تحریک انصاف جب بھی جلسے یا احتجاج کی کال دیتی ہے تو دفعہ 144 نافذ کردی جاتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔