راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے راولپنڈی کے اہم مقامات سیل کرتے ہوئے داخلی راستے بند اور بھاری نفری تعینات کردی ہے۔
لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے لئے راولپنڈی انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا ۔ کسی قسم کی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتی جب کہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے ہزاروں اہل کار مختلف مقامات پر تعینات کردیئے گئے۔ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
لیاقت باغ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ نافذ کردی گئی ۔د ریں اثنا میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ۔دریں اثنا فیض آباد سے مریڑ چوک کو مکمل سیل کردیا گیا ۔ مری روڈ داخل ہونے والے تمام چوک، لیاقت باغ چوک ،کمیٹی چوک ،اصغر مال چوک بھی سیل کیا گیا ۔ اس کے علاوہ چاندنی چوک ،رحمان آباد چوک ، صادق آباد چوک ،شمس آباد ڈبل روڈ چوک بھی سیل کردیا گیا۔ اسی دوران لیاقت باغ کو تالے لگا کر مکمل سیل کر دیا گیا۔
مری روڈ پر داخل ہونے والی چھوٹی چھوٹی گلیاں ریڑھے خار دار تاروں سے سیل کردیئے گئے ۔ لیاقت باغ میں موجود دو سرکاری دفاتر بھی سیل کر دیئے گئے ۔ لیاقت روڈ ،اقبال روڈ سکستھ روڈ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔ لیاقت روڈ اور اقبال روڈ کے تمام ہوٹلز بند اور کمرے خالی کرا ئے گئے۔
لیاقت باغ میں صبح واکنگ کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ مری روڈ اور الائیڈ ہسپتالوں تک ایمبولینسوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا اور تمام چوراہوں میں پولیس اور قیدی وینز پہنچا دی گئیں۔ علاوہ ازیں لیاقت باغ موٹر کی جانب سائیکلوں کا داخلہ بھی مکمل بند کردیا گیا۔ پولیس کے ساتھ آنسو گیس کے بھاری شیلز سے لیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ۔ میٹرو بس سٹیشنوں پر بھی پولیس تعینات کردی گئی ۔