صیہونی طاقتوں کو کاری ضرب! ایک صیہونی ٹینک تباہ

خان یونس (صباح نیوز)القسام بریگیڈ نے خان یونس کے مشرقی علاقے صوفا میں اپنی مزاحمتی طاقت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صیہونی ٹینک ‘میرفاکا 4’ کو تباہ کر دیا۔ اس حملے میں 105 الیاسین راکٹ کا استعمال کیا گیا، جس نے دشمن کو بڑا نقصان پہنچایا۔

مزید برآں، صوفا میں صیہونی افواج کو اپنے ہلاک اور زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے پیلی کاپٹرز کا سہارا لینا پڑا۔ یہ واقعہ فلسطینی جدوجہد کی نئی مثال ہے، جو قابض طاقتوں کے خلاف مضبوط مزاحمت کی نشاندہی کرتا ہے۔”