گومل یونیورسٹی کیلئے25کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلامیہ جاری


ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے گومل یونیورسٹی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 25کروڑ کی گرانٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

گومل یونیورسٹی کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام گومل یونیورسٹی افسران، اساتذہ اور ملازمین کاوزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈہا پور کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ گومل یونیورسٹی کے مالی حالات و مشکلات سے نکالنے کیلئے وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور کی کاوشوں سے صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ پشاور کے سیکشن آفیسر (بی اینڈ اے)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ نمبرSO(B&A)HE/2-7/2024/GIAمورخہ 24ستمبر2024 کے مطابق گومل یونیورسٹی کو 25کی گرانٹ جاری کر دی گئی ۔

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام افسران، اساتذہ اورملازمین نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اس کامیابی پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکرگزار ہوں اور اس کے بعد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ گومل یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی جس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا اور ہمیں ایک کامیابی ملی۔ انہوںنے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پور اپنی سرپرستی جاری رکھتے ہوئے فروغ تعلیم کیلئے صوبہ کے تمام تعلیمی اداروں اورخصوصا گومل یونیورسٹی کیلئے مزید فنڈز بھی دیں گے۔