وزیراعظم شہبازشریف کی ڈاکٹر ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کی نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

نیویارک (صباح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کی نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم  پاکستان نے  ڈاکٹر ہرینی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کثیر جہتی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔