اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد کی میںاُمیدوار برائے چیئر مین یونین کو نسل99سعید احمدبٹ نے شمولتی جلسہ عام کا انعقاد کیا،جس کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا تھے ، جلسہ عا م میں درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو چھو ڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حا فظ نعیم الرحمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔شمولتی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے جماعت اسلامی میں شامل ہو نے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا ملک بھر میںجماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم جاری ہے،عوام کا زبردست اعتماد اور رجوع بڑھ رہا ہے، ہم نوجوانوں اور عوام کی طاقت سے اس ملک میں ظلم کے نظام اور اس نظام کو چلانے والوں کے خلاف زبردست عوامی مزاحمت اور جدوجہد کریں گے اور حکمرانوں کو مجبور کردینگے کہ وہ عوام کو ان کا حق دیں،
انھوں نے کہا منی بجٹ لاکر حکومت عوا م پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کررہی ہے، حکومت سود کی شرح بھی کم نہیں کررہی،اگرسودکی شرح مزید کم کرے تو قومی خزانے میں اربوں روپے کی بچت ہوگی لیکن حکومت ایسا کرنے پر تیار نہیں، جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقیقی اور بنیادی مسائل کے حل کی بات کررہی ہے، دیگر تمام جماعتیں صرف اقتدار کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں،۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہاحکومت اپنی عیاشیاں اور حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم کرے، بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے، تاجرو ں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکس واپس لے، بجلی کی قیمتیں اس کی اصل لاگت کے مطابق اور پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کرے، آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن اور ظالمانہ معاہدوں بالخصوص مخصوص آئی پی پیز کو نوازنے اور اربوں روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کا بھاری بھرکم بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے، انھوں نے کہاعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت فی بیرل 70ڈالر تک آگئی لیکن عوام کو اس حساب سے ریلیف نہیں دیا گیا، حکومت چاہے تو پیٹرول کی قیمت 150روپے فی لیٹر تک کم کی جاسکتی ہے۔