اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی بند


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کر دی گئی۔

اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹروے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ، اسلام آباد ٹول پلازہ سے گاڑیوں کا رخ تبدیل کیا گیا تاہم لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کے لیے موٹروے کھلی ہے۔ ادھر موٹر وے  للہ انٹر چینج بندہونے سے سالٹ رینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔