اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا 23 تا 27 ستمبر کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 23 تا 27 ستمبر سماعت کے لیے 7 ججز دستیاب ہوں گے۔
جسٹس سردار اسحاق خان آئندہ ہفتے سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 23 تا 27 ستمبر کے لیے 7 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ تشکیل دیئے گئے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر لارجر بینچ اور اسپیشل ڈویژن بینچ بھی دستیاب ہو گا۔