اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر کالعدم قرار دیدیا


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحریری فیصلہ جلد  جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹائر جج کو الیکشن ٹریبونل تعینات کر دیا تھا۔پی ٹی آئی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔