رؤف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں نام سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔

رؤف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے۔

رؤف حسن کے وکیل شاہنواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔