کوروناوائرس کی نئی قسم ایکس ای سی 27ممالک میں پھیل گئی  


واشنگٹن(صباح نیوز)کوروناوائرس کی نئی قسم ایکس ای سی 27ممالک میں پھیل گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  مختلف ممالک میں لوگ کورونا کی نئی قسم کا شکار ہونے لگے، کورونا کی ایکس ای سی نامی نئی قسم سامنے آئی ہے جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے ، یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور اسے پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکہ ، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ۔ ایکس ای سی نامی ویرینٹ دو سابقہ کووڈسٹرین KS.1.1 اور KP.3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے۔ محققین کی جانب سے ابھی تک 27 ممالک میں سے 500 نمونوں میں ایس ای سی پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں۔

بھارت سے ایکس ای سی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ایکس ای سی  کے میں مختلف تبدیلیاں پائی گئی ہیں جیسا کہ یہ موسم خزاں میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔کیلیفورنیا کے اعلیٰ طبی ماہر ایرک ٹوپول نے خبردار کیا کہ ایکس ای سی کا پھیلائو ابھی شروع ہوا ہے اور ممکنہ طور پر اسے وسیع پیمانے پر پھیلنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم ایکس ای سی میں ممکنہ طور پر بخار، گلے کی خراش اور کھانسی جیسی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دیگر ممکنہ علامات میں سونگھنے کی حس میں کمی، بھوک میں کمی اور جسم میں درد شامل ہیں۔