گیارہ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 41,272 فلسطینی شہید

غزہ(صباح نیوز) نہتے فلسطینیوں کے خلاف گیارہ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں  41,272 فلسطینی شہید اور 95,551 زخمی ہوچکے ہیں۔ 18 ستمبر بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 348 واں روز ہے۔قابض فوج نے صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے۔وزارت نے تصدیق کی کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں 41,272 فلسطینی شہید اور 95,551 زخمی ہوچکے ہیں۔رفع کے شمالی علاقے معراج میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اسماعیل سالم عوض اللہ ابو عدوان شہید ہوگئے۔ ان کا جسد خاکی خان یونس کے الناصر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون کے علاقے میں وادی العریس اسٹریٹ پر الحاج خاندان کے ایک مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

سول ڈیفنس نے کہا کہ اس کے عملے نے غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ مارکیٹ کے قریب القعقعہ خاندان کے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تین شہریوں کے جسد خاک اور 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔منگل کی شام قابض نے رفح شہر کے شمال اور مغرب میں رہائشی چوکوں اور عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ کے مشرق کو نشانہ بنایا جب کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں